ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ذات پر مبنی تشدد کے متاثرین کی مدد کرنے میں اترپردیش حکومت ناکام: راج ببر

ذات پر مبنی تشدد کے متاثرین کی مدد کرنے میں اترپردیش حکومت ناکام: راج ببر

Sat, 13 May 2017 21:02:27    S.O. News Service

مظفرنگر،13مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) ریاستی کانگریس صدر راج ببرنے کہاہے کہ حکومت سہارنپور میں ذات پر مبنی تشدد کے متاثرین کو مدد فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ لوگ حکومت سے مدد نہ ملنے کی وجہ سے مسلسل خوف کے سائے میں جی رہے ہیں۔ ببر نے کل شام صحافیوں کوبتایاکہ یہ فکر کی بات ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد ذات پر مبنی تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی مختلف مسالک کے لوگوں کو ایک دوسرے کے خلاف اکسا رہی ہے۔سہارنپور میں اس ہفتے پتھراؤ اور تصادم کے کئی واقعات ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق دلتوں کی ایک تنظیم نے گزشتہ ہفتے ہوئے ذات پر مبنی تصادم کے متاثرین کے لئے معاوضے اور ریلیف کا مطالبہ کے لئے شہر کے گاندھی پارک میں ”مہا پنچایت“کرنے کی اجازت مانگی تھی۔سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ سبھاش چند دوبے نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی تھی۔ پولیس نے ”مہا پنچایت“ کے لئے جمع ہوئے لوگوں کے خلاف کارروائی کی تھی جس سے کشیدگی اور بھگدڑ جیسی صورتحال پیدا ہو گئی۔متعد راہگیروں سے مارپیٹ کی گئی اور ان کی گاڑیوں کو جلا دیا گیا، کچھ میڈیا کی بھی پٹائی کی گئی اور ان کی گاڑی کو نقصان پہنچا یاگیا۔پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ ایک پولیس چوکی کو جلا دیا گیا اور کئی پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچا یا گیا۔
 


Share: